لذیذہ کھانے اور پکوان

گوشت کا حلوہ

سامان
قیمہ آدھ سیر ۔ نمک ایک تولہ گھی ڈیڑھ پاؤ۔دودھ کی بالائی آدھ سیر۔کھانڈ تین پاؤ پستہ آٹھ تولہ۔بادام آٹھ عدد۔زعفران دع تولہ عرق گلاب دو تولہ چھوٹی الائچی تین ماشہ مصری ۵ تولہ۔
ترکیب
قیمے کو پانی سے چار یا پانچ مرتبہ دھوئے پھر نمک ملے ہوئے پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو صاف سل پر باریک پیس کر رکھ لیجئے۔
اب باداموں کی گریا ں نکالئے اور انہیں ابال کر چھلکا الگ کرنے کے بعد خشک کر کے کتر لیجئے۔اسی طرح پستوں کو بھی کتر کر رکھ لیں۔
زعفران کو عرق گلاب میں حل کیجئے۔الائچیوں کے دانے نکال کر ان کو صاف سل باریک پیس لیں اگر مصالحہ پیسنے کی سل ہو تو اسے پہلے خوب اچھی طرح دھوئیے مصری کو آگ پر رکھ کر کوفتہ کر لیجئے۔
ابالے ہوئے قیمے کو گھی میں خوب اچھی طرح بھونئے جب وہ لال ہونے لگے تو آنچ کم کر دیجئے اور دودھ کی بالائی اس میں شامل کر کے بھونتے رہئے چند منٹ بعد اس میں کھانڈ پستے اور بادام ڈال کر پتیلی چولہے سے اتار لیجئے اور زعفران گلاب کا عرق الائچی کے دانے اور مصری ملا دیجئے۔ یہ گوشت کا حلوہ خرچ ضرور چاہتا ہے مگر ایک نادر چیز بھی ہے۔