لذیذہ کھانے اور پکوان

گوشت کا میٹھا حلوہ

سامان
گوشت ایک سیر گھی ایک پاؤ لونگ ایک تولہ۔الائچی ایک تولہ کالی مرچ ایک تولہ ادرک تین تولہ چار ماشے۔پیاز ایک پاؤ نمک دو تولہ چار ماشہ سفید کھانڈیا بورا ایک پاؤ خشک دھنیہ دو تولہ لال مرچ چار تولہ لیمو آدھ پاؤ دہی حسب ضرورت
ترکیب
گوشت کے پارچے بنوا کر انہیں چھری کی نوک سے گد دایئے تاکہ ان کا دل کافی پتلا ہو جائے پھر انہیں ادرک کا پانی لگائیے اور کم از کم دس گھنٹے تک اسی حالت میں کسی سایہ دار ٹھنڈی جگہ میں پڑا رہنے دیجئے یہ وقفہ پورا ہو جائے کے بعد گوشت کے پارچوں کو دہی لگا دیجئے۔
اب آدھا گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھائیے اور اس میں آدھی پیاز کے لچھے مل کر خشک کر لیجئے پھر اس میں گوشت کے پارچے مع پسا ہوا خشک دھنیہ ڈال کر مناسب مقدار میں پانی دے کر گلا ئیے۔
جب گوشت گل جائے تو اسے ایک چھوتے چمچے سے لت کر کے رکھ چھوڑئیے اب باقی پیاز کو کچل کر اس کا باریک قیمہ بنا لیجئے پھر اسے تھوڑے گھی میں بھونئے اور اس میں لونگ الائچی کالی مرچ دھنیہ لال مرچ نمک پیس کر ملائیے سفید کھانڈ کی چاشنی پہلے سے تیار رکھیئے اسے مرکب میں ملا کر باقی گھی سے بگھار دیجئے۔