لذیذہ کھانے اور پکوان

گوشت کا نمکین بھرتہ

سامان
گوشت ایک سیر (پارچوں کی شکل میں) گھی ایک پاؤ لونگ ایک تولہ بڑی الائچی ایک تولہ کالی مرچ ایک تولہ پیاز ایک پاؤ ادرک دو تولہ دھنیہ تین تولہ لال مرچ پانچ عدد نمک دو تولہ دہی حسب ضرورت۔
ترکیب
آدھے گھی میں تھوڑی سی پیاز لال کرنے کے بعد اسی گھی میں گوشت کے پارچے ڈال دیجئے چند منٹ بعد پانی نمک اور دھنیہ ڈال کر انہیں پلٹ دیجئے پھر پانی ڈال کر گلائیے جب پانی خشک ہو جائے اور پارچے گل جائیں پتیلی سے نکال کر سل پر پیس لیجئے۔
ادرک کوٹ کر آدھ حصہ گوشت میں ملا دیجئے پانی آدھا حصہ گھی میں بھون لیجئے اور نکال کر الگ رکھ لیجئے پتیلی میں گوشت ڈال کر بھونئے پھر دہی میں باقی پیاز ملا کر پتیلی میں ڈالئے اور بھونتے رہئے۔ لونگ بڑی الائچی کالی مرچ پیاز اور ادرک دھنیہ لال مرچ اور مل کا مصالحہ پیسئے اور اس میں ملا دیجئے پھر اسے آدھے گھی کا بگھار دیجئے یہ بگھار پتیلی کو چولہے سے نیچے اتار کر دیا جائے پھر دہی دے کر چند منٹ تک پکائیے اس کے بعد آگ پر سے اتار لیجئے