لذیذہ کھانے اور پکوان

بھنی ہوئی کلیجی

سامان
ایک کلیجی بغیر پھیپڑا درمیانہ سائز کی ۔گھی تین چھٹانک پیاز تین ڈلی لہسن ایک پوتھی پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ ہرا دھنیہ ایک گڈی۔
ترکیب
کلیجی کی بوٹیوں کو پانی سے خوب اچھی طرح دھو کر ان کا خون وغیرہ صاف کر لیجئے پھر ابال کر پسا ہوا مصالحہ بھون کر اس میں ڈال دیجئے جب دیکھیں کہ بوٹیاں بھننے کو ہیں تو تھوٹا پانی ڈال دیجئے یہی پانی کلیجی کا گاڑھا گاڑھا شوربہ بن جائے گا۔ بعض لوگ کلیجے میں پتلا شور پسند کرتے ہیں ان کے لئے مناسب ہوگا کہ پانی کو زیادہ دیر تک نہ پکائیں ورنہ بوٹیاں حلوہ ہو جائیں گی۔