لذیذہ کھانے اور پکوان

سا دہ کلیجی مع پھیپھڑا

سامان
ایک بڑی کلیجی مع پھیپھڑا اس کی حسب معمول بوٹیاں کر لیں۔لہسن دو پوتھی۔پیاز تین ڈلی نمک اور لال مرچ حسب ضرورت گھی تین چھٹانک۔ہرا دھنیہ حسب ضرورت۔
ترکیب
سب سے پہلے آدھے یا پونے لہسن پیاز۔لال مرچوں اور نمک کو پانی میں پیس کر مصالحہ تیار کر کے رکھ لیجئے پھر کلیجی اور پھیپھٹرے کی بوٹیوں کہ لہسن کے آدھے جودں سمیت پانی میں ڈال کر صرف تھوڑی دیر تک ابالیے اور پھر نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ لیجئے۔اب گھی کڑ کڑا کر پیاز کے کچھ لچھے اس میں تل کر نکال کر الگ رکھ لیں پھر پیز ۔ لہسن اور نمک کا شوربہ تیار کر لیجئے اور کلیجی اور پھیپھڑے کو بوٹیاں اس میں ڈال کر بھونئے اس کے بعد دو پیالہ پانی ڈال کر شوربہ بنائیے۔جب بوٹیاں گل جائیں تلی ہوئی پیاز پیس کو شوربے میں ملا دیجئے پتیلی چولہے سے اتار لیجئے اور اس میں ہرا دھنیہ کتر کر ڈال دیجئے۔