لذیذہ کھانے اور پکوان

بھنی ہوئی کلیجی مع پھیپھڑا

سامان
کلیجی مع پھیپھڑا ایک عدد ۔ لہسن ایک پوتھی پیاز دو ڈلی پسی ہوئی لا مرچیں اور نمک حسب ذائقہ گھی بقدر ضرورت ہرا دھنیہ ایک گڈی۔
ترکیب
کلیجی اور پھیپھڑے کو بوٹیاں لہسن کے چند جوؤں سمیت ابال کر رکھ لیں۔ پھر پیاز کے لچھوں کو گھی میں بھونیں اور لال کر کے نکالنے کے بعد سل پر باریک پیس لیں لہسن کو جوؤں کو تلے بغیر باریک پیس کر ان دونوں کو ملائیں اور ان میں نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ملا کر پانی سمیت پتیلی میں ڈال کو شوربہ تیار کر لیں۔۔اس شوربے کو کھلاتے ہوئے بوٹیاں اس میں ڈال لر بھونیں۔مصالحہ پتیلی میں لگنے لگے تو پانی کا چھٹا دے دیں جب بوٹیاں اچھی طرح بھن جائیں۔ اور شوربہ خشک ہونے لگے تو دو پیالی پانی ڈال کر سالن کو پکنے دیں۔آنچ ہلکی رکھیں۔کچھ دیر بعد کلیجی اور پھیپھڑے کی بوٹیاں گل جائیں گی اس وقت پتیلی سے اتار کر سالن میں ہرا دھنیہ کتر کر ڈال دیں۔