لذیذہ کھانے اور پکوان

ہرے مسالے کی کلیجی فرائی

سامان
ایک عدد کلیجی بغیر پھیپھڑا ہری مرچ پانچ عدد ہری پیاز ایک پاؤ ہرے ٹماٹر آدھ پاؤ یا ایک پاؤ پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ لہسن ایک پوتھی ہرا دھنیہ ایک گڈی
ترکیب
کلیجی کی بوٹیوں کو لہسون کے سب جوؤں سمیت ابال کر پتیلی سے نکال کر رکھ لیں۔لہسن کا پانی پھینک دیں اور پتیلی میں گھی ڈال کر کڑ کڑانے کے بعد اس میں کلیجی کی بوٹیاں ڈال کر انہیں فرائی کریں چند منٹ نعد ان میں باریک کتری ہوئی آدھی پیاز ملا دیں اور جب یہ مرکب پکنے لگے تو باقی پیاز ، کتری ہوئی ہری مرچ ، نمک اور باریک کترا ہوا ہرا دھنیہ ڈال دیں۔