لذیذہ کھانے اور پکوان

مسالے دار بھنی ہوئی کلیجی

سامان
کلیجی مع پھیپھڑا ایک عدد پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔پسا ہو گرم مصالحہ دو تولہ سفید زیرہ ایک تولہ پسا ہوا خشک دھنیہ صرف آدھ پاؤ لہسن بارہ جوے پیاز تین ڈلی ٹماٹر چار عدد گھی حسب ضرورت۔
ترکیب
یہ سالن پانی کے بغیر تیار کیا جاتا ہے صرف کلیجی کے ٹکڑے اور لہسن کو جوئے پانی میں ابالنے ہوں گے ۔ اسی طرح اس میں شوربہ بھی نہیں رکھنا ہے ۔صرف مسالے میں پانی ملا ہوتا ہے کلیجی اور پھیپھڑے کے ٹکڑے چھوٹے چھوٹے اور پتلے پتلے کاٹ لیں اور انہیں پانی میں مع لہسن ہلکا سا ابال لیں پھر آدھی پیاز،لال مرچیں،سفید زیرہ،سوکھا دھنیہ لہسن کے ابلے ہوئے جوئے لے کر سل پر پیس کر ان میں تھوڑا سا پانی ملا کر مسالے کو اتنا پتلا کر لیں اس کے دونوں طرف اچھی طرح پیسنا چایئےاب گھی چوڑے پیندے کی ایک پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھائیں اور کڑ کڑائیں پھر کلیجی کے مسالہ گلے ہوئے پارچے اس میں آہستہ آہستہ رکھ کر انہیں تلیں۔
یہ سالن کوئلوں پر پکایا جاتا ہے اور آنچ ہلکی رکھی جاتی ہے جب کلیجی کے ٹکڑے خب اچھی طرح پک جائیں۔پتیلی چولہے سے اتار کر باقی پیاز اور ٹماٹر کے گول کاٹے ہوئے ٹکڑوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔