لذیذہ کھانے اور پکوان

ایرانی تکے

سامان
گوشت ایک سیر پتلے پتلے مختصر پارچوں کی شکل میں پسا ہوا گرم مسالہ تین چٹکی۔نوشادر۔چھ ماشہ،ثابت لال مرچیں اکیس عدد سوکھی کچری دو عدد۔سوکھا دھنیہ نوماشہ۔پیاز آدھ پاؤ۔خشک انجیر دو عسس دہی ایک پاؤ گھی ایک چھٹانک۔
ترکیب
پیاز کو زیادہ سے زیادہ باریک کتریں۔پھر لال مرچوں کو ہمام دستہ یا کونڈے میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔دھنیہ باریک پیس لیں بہتر یہ ہوگا دھنیہ پسا ہوا لیں۔سوکھی کچریوں کو سل کر کچل لیں ۔نوشادر کو سل پر پیس کر خوب باریک کر لیں یا اسے آگ پر رکھ کر پھلالیں پھر ان سب کو ملا کر پیس لیں گوشت کے پارچوں کو دہی کے نمکین پانی سے خوب اچھی طرح دھوڈالیں اور کسی موٹے کپڑے پر پھیلا کر کسی سایہ دار جگہ میں خشک کریں۔
اب پیسی ہوئی سب چیزیں،دہی پتلا کر کے اس میں ملا دیں اور خشک کئے ہوئے گوشت کے پارچوں پر لگا دین انہیں چار گھنٹے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیں ۔پھر ان پر رکھی ملیں اور سیخوں پر چڑھا کر کچا دھاگہ اور لپیٹ کو کوئلے کی آگ پر پختہ کریں۔