لذیذہ کھانے اور پکوان

چینی تکے

سامان
گوشت ایک سیر۔گھی ڈیڑھ پاوء۔لونگیں نو عدد ۔ کالی مرچیں نو عدد چھوٹی الائچیاں آٹھ عدد۔پیاز آدھ سیر ادرک چھوٹی سی گانٹھ۔خشک دھنیہ تین چٹکی پسی ہوئی لال مرچیں تین تولہ۔ نمک آدھی چھٹانک دہی ضرورت کے مطابق۔
ترکیب
گوشت کے پتلے دل کے پارچے بنا لیجئے یا قصاب سے بنوالیجئے تھوڑا گھی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھانے کے بعد تیز آنچ پر کڑ کڑائیے اور اس میں پارچے ڈال کر لال کیجئے پھر پتیلی سے نکال کر ایک فراخ سطح کے کسی برتن میں برابر رکھیئے اور ان پر ادرک کا عرق اور نمک ملے۔
اب پیاز کو بہت باریک کتر ئیے پھر اسے کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں خوب لال کرنے کے بعد دہی میں ملا دیجئے اور اس کو گوشت سمیت پتیلی میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھونے اور پانی بھی دیتے جائیں جب یہ پانی اور دہی خشک ہو جائیں تو خشک دھنیہ ملا کر ڈال دیجئے کچھ دیر بعد گوشت کے پارچے گل جائیں گے انہیں پتیلی سے نکال لیجئے ہر پارچے کو جدا جدا گھی میں تلئے اور سیخ پر چڑھا کر آگ پر پختہ کیجئے پارچوں کو پیسا ہوا مسالہ اور پانی دیتے جائیے اسی طرح یہ بہت نرم ہو جائیں گے۔