لذیذہ کھانے اور پکوان

مغلی تکے

سامان
گوشت ایک سیر جس کے پتلے پتلے پارچے اس طرح کٹوائے گئے ہوں کہ ان کی موٹائی آدھ انگل رہ گئی ہو۔ لال مرچیں بیس عدد پسی ہوئی ڈھنیا ایک تولہ پیاز ایک گھی ایک چھٹانک نمک حسب ذائقہ دہی ایک پاؤ انجیر ایک تولہ ایک پاؤ گھی ایک چھٹانک کالا زیرہ چھ ماشے ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔خشخاس ایک تولہ بھنے ہوئے چنے جن کا ہاتھوں سے مل کر چھلکا اتار لیا گیا ہو۔خشک انجیر ایک چھٹانک سلاد ٹماٹر۔
ترکیب
گوشت کے پارچوں کو سل پر بٹنے سے اس طرح کوٹئے کے وہ کافی چوڑے چکلے ہو جائیں دہی کو باریک کپڑے میں باندھ کر لٹکائے تا کہ اس کا پانی ٹپک ٹپک کر خارج ہو جائے انجیر گرم مصالے چرونجی ادرک خشخاس چنوں لال مرچ دھنیا اور گھی میں تلی ہوئی پیاز پیس پیس کر آمیزکر لیجئے اور اس مرکب کو دہی میں ملاکر گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملئے اور ان کو سیخوں پر چڑھا کر کھ لیجئے۔اب کوئلے جلائیے او جب یہ خوب دہک جائیں تو سیخوں کو ان پر رکھ کر پارچوں کو پختہ کیجئے اس دوران میں پگھلایا ہوا گھی روئی کے پھولوں کے ذریعے ان پر ملتے رہئے جب تک سرخ ہو جائیں تو سمجھ لیجئے کہ پارچے پک گئے ہیں انھیں آگ پر سے اتار کر سیخ سے الگ کرنے کے بعد پلیٹ میں رکھیے اور سلاد ٹماٹر اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ پراٹھوں سے کھائیے بڑی قوت بخش خوراک ہے۔