لذیذہ کھانے اور پکوان

پہاڑی تکے

کوہستان علاقوں میں گوشت اس طرح پکانے کا طریقہ عام ہے۔غور کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گوشت کھانے کا فطری طریقہ ہے۔
سامان
گوشت آدھ سیر۔پیاز ایک گھی آدھ پاؤ دہی ایک پاؤ ۔ آلو ایک پاؤ ٹماٹر ایک پاؤ ادرک اور لہسن تھوڑا تھوڑا پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
گوشت کے پارچے کر کے ڈالیں۔ سارے مسالے پیس لیں اور انہی میں ملا کر یہ مرکب گوشت کے پارچوں پر لیپ دیں۔اگر گوشت کو اس حالت میں ایک گھنٹہ رہنے دیا جائے گا تو آسانی سے اور کم وقت میں گلنے کے قابل ہو جائے گا۔
اب آلوں کے ٹکڑے کر لیں اور کسی چوڑے برتن میں فرائی پان میں آدھا گھی گرم کر کے اس میں مسالے لگا ہوا گوشت اس طرح بجھا دیں۔ان کو برا بر بجھا دیں ان کے اوپر ٹماٹر اور آلو کے ٹکڑے اسی طرح بجھا دیں ان کے اوپر پیاز کے لچھے پھیلا دیں اور باقی گھی اوپر ڈال دیں۔ اب فرائی پان میں تھوڑا تھوڑاسا پانی آہستہ آہستہ ڈالیں تاگوشت ٹماٹروں اور آلوؤں کے ٹکڑے بر ترتیب نہ ہوں۔فرائی پان کو کسی پلیٹ وغیرہ سے ڈھانک دیں اور بھٹی ادون یا تنور میں رکھ دیں کچھ دیر بعد فرائی پان کو کھول کر دیکھیں اگر پانی خشک ہو گیا ہو مگر پارچے ابھی نہ گلے ہوں تو مزید پانی دیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔آنچ دھیمی کر کے چند منٹ پکائیں پھر آگ پر سے ہٹالیں۔