لذیذہ کھانے اور پکوان

الٹے توے کے تکے

سامان
گوشت آدھ سیر گھی تین چھٹانک۔پیاز ایک گٹھی ادرک ایک ڈلی لہسن ایک پوتھی۔پسی ہوئی لال مرچ تین چٹکی خشخاس ایک تولہ۔
ترکیب
گوشت کو پانی سے خوب اچھی طرح دھوئیے پھر ایک صاف کپڑے سے خشک کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کاٹ لیجئے اب پیاز کے علاوہ باقی سب مسالے باریک پیس لیجئے اور انہیں گوشت کے ٹکڑوں پر تھوپ دیجئے پیاز کو باریک کتر ئیے گھی تولے میں ڈال کر کڑ کڑائیے اور گوشت کے ٹکڑے اس میں نرم ہاتھ سے ترتیب کے ساتھ رکھئے۔ان کے اوپر باریک کاٹی ہوئی پیاز ڈالئے اور تولے کو کسی برتن سے اس طرح ڈھانپ دیجئے کہ بھاپ باہر نہ نکلے جب چھن چھن کی آواز آنے لگے تو تھوڑا پانی ڈال کر تولے کو ایک بار پھر ڈھانک دیجئے تا کہ گوشت بھننے کے بعد گل بھی جائے کچھ دیر بعد یہ پانی خشک ہو جائے گا اگر اس وقت گوشت کے ٹکڑے خوب اچھی طرح گل گئے ہوں تو مزید پانی نہ دیجئے لیکن اگر وہ نہ گلے ہوں تو اسے دم پر چھوڑ دیجئے چند منٹ بعد یہ گھی چھوڑ دیں گے اب انہیں چولہے سے اتار لیجئے اور روٹی یا پراٹھے کے ساتھ گرم گرم کھائیے۔آم کا اچار یا شلجم کا اچار بھی ہو تو لطف آجائے گا۔