لذیذہ کھانے اور پکوان

ولائتی تکے

سامان
یہ تکے جالی پر رکھ کر پکائے جاتے ہیں اس لئے ان کے واسطے آپ کو لوہے کی ایک جالی رکھی پڑے گی۔
سامان
گوشت آدھ سیر ۔ گھی ایک چھٹانک پسی ہوئی کالی مرچ آدھی چھٹانک۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی لہسن آدھی پوتھی نمک ڈیڑھ چھٹانک۔
ترکیب
گوشت کو پانی سے خوب اچھی طرح دھوئیے پھر اس کی چھوٹی چھوٹی اور کم دل کی بوٹیاں کر لیجئے ادرک اور لہسن کو پیس کر مع نمک کالی مرچوں میں ملا لیجئے۔مرکب مسالہ بوٹیوں پر اس طرح لگائیے کہ جیسے انہیں اس سے ہے۔اب آگ جلائیں اور اس پر جالی رکھ کر بوٹیاں جالی پر رکھ کر سینک پر پختہ کریں۔اس دوران میں ان کی لذت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔اس دوران ان میں تھوڑا تھوڑا گھی ٹپکاتے رہیں اس طرح گوشت جلد گلتا ہے اور اس کی لذت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔