لذیذہ کھانے اور پکوان

تنوری تکے

سامان
ان تکوں کو تیار کرنے کی ترکیب آپ کو پڑھنے میں بڑی عجیب معلوم ہو گی مگر عمومی طور پر یہ بالکل آسان بھی ہے اور مفید بھی ہے۔
سامان
گوشت کے پتلے پارچے آدھ سیر پیاز ایک پاؤ دہی ایک پاؤ گھی آدھ پاؤ۔کچا پپیتا آدھ پاؤ زیرہ تل۔خشخاس ایک ایک چھٹانک ،بھنے ہوئے چنے آدھ پاؤ لہسن کی ایک پوتھی۔
ترکیب
پیاز کے باریک لچھے کاٹنے اور انہیں تھوڑے گھی میں تل کر نکال لیجئے۔دیگر تمام مسالے بھی اسی طرح گھی میں تل کر نکال لیجئے اب انہیں پیاز کیساتھ سل پر باریک پیسئے پھر ان میں پہلے پپیتا پیس کر ملایئے پھر پیاز ملائے ہوئے مسالے بھی شامل کر دیجئے اس مرکب کوخوب اچھی متھ لیجئے تا کہ اس کے تمام اجزا خوب اچھی طرح گھل مل جائیں اس کام سے فارغ ہو جانے کے بعد اس میں پسی ہوئی ادرک پیسا ہوا لہسن نمک اور دہی بھی ملا دیں یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر اس طرح ملے کہ بوٹیاں اس میں پوری طرح لتھڑ جائیں۔انہیں کم از کم تین گھنٹے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیجئے اس طرح گوشت کے ریشے مسالہ جذب کر کے جلد گلنے کے قابل ہو جاتے ہیں پھر انہیں کسی تھالی میں پھیلا کر اوون یا بھٹی یا تنور میں اس طرح دم پر لگا دیجئے کہ تھالی پر ڈھکنے یا سر پوش کی قسم کا کوئی برتن ضرور ہو کچھ دیر بعد اس برتن کو اٹھا کر تکوں کی حالت کا اندازہ لگائیے اگر سرخی پر آگئے ہیں تو بھی تھالی تینور سے نکال لیجئے اور پراٹھوں کے ساتھ گرم گرم کھائیے۔
ان کے ہمراہ گاجر یا شلجم کا اچار یا مولی کے قتلے یا سلاد ضرور کھانا چاہیے اس طرح ایک توازن کی لذت بھی بہت بڑھ جاتی ہے دوسرے یہ جلدی ہضم ہو کر جزو بدن بنتے ہیں۔
آپ انہیں تنوری کے علاوہ دم پر پکے ہوئے تکے یا دم کا گوشت۔