لذیذہ کھانے اور پکوان

کلیجی کے تکے

سامان
بکرے کی کلیجی ایک عدد ادرک ایک چھوٹی ڈلی لہسن کی ایک پوتھی پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ دہی ایک پاؤ۔
ترکیب
سب سے پہلے کلیجی کو صاف پانی میں تین مرتبہ دھوئیے پھر اس کی بوٹیاں بنا لیجئے ادرک اور لہسن کو جووں کو پیس کر لال مرچ اور نمک ان میں ملا دیجئے پھر اس مرکب کو دہی میں ڈال کر رئی سے گھوٹئے یہاں تک کہ سب اجزا یک جان ہو جائیں ۔ یہ مرکب کلیجی کی سب بوٹیوں پر اس طرح ملئے کہ کسی بوٹی کا کوئی حصہ اس کے بغیر نظر نہ آئے ان بوٹیوں کو کئی گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیجئے اگر یہ تکے رات کے وقت کھانے ہوں تو بوٹیوں پر یہ مرکب دوپہر کے وقت لگا دینا چاہیے لوگ اس کے بغیر بھی بوٹیاں سیخوں پر چڑھا کر آگ پرپکا کر کھا لیتے ہیں ۔مگر اس قسم کے تکے بعض معدوں کے لئے مصرثابت ہو سکتے ہیں جبکہ یہ مرکب لگے ہوئے کلیجی تکے سب قسم کے انسانوں کو بڑی آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں ان کے جسموں میں خون پیدا کرتے ہیں۔غرض یہ بوٹیاں کئی گھنٹے تک مسالہ لگی ہوئی رکھی رہنے کے بعد سیخوں پر چڑھا ئیں اور آگ پر پختہ کریں صرف چند منٹ کی سینک سے پک کر کھانے کے قابل ہو جائیں گی۔ یہ نہ صرف لذیز ثابت ہوتی ہیں بلکہ کبھی کھبی کھانے کی صورت میں خون صالح بھی پیدا کرتی ہے۔