لذیذہ کھانے اور پکوان

شیش تکے

سامان
بکرے کا ران کا گوشت آدھ سیر جس کے بہت پتلے پتلے اور مختصر مختصر پارچے کاٹ لئے گئے ہوں یا قصاب سے کٹوائیے۔گھی ایک چھٹانک پسا ہوا گرم مصالہ دو تولہ ۔لیمو دو عدد یا کٹھا نصف پیاز کی ایک بڑی ڈلی چھوٹے چھوٹے کئی ٹماٹر۔
ترکیب
ایک چینی یا نام چینی کے پیالے میں لیمو یا کھٹے کا رس نچوڑ لیں اس رس میں پسا ہوا گرم مسالہ،مرچ نمک ملا دیں یاد رہے کہ پیاز اور ٹماٹر اس میں نہیں ملانا ہے البتہ پیاز کے موٹے موٹے گول ٹکڑے کاٹ کر ان کو الگ رکھ لینا ہے۔
اس مرکب کو جو لیمو یا کٹھے کے رس میں مسالے ملانے سے بنا ہے پگھلائے ہوئے گھی میں ڈالیں اور چمچے سے خوب اچھی طرح چلائیں اس عمل کا مقصد مرکب کو گھی میں حل کر کے اس کے ساتھ یکجان کر لینا ہے اب گوشت کے ٹکڑوں کو دھوئیں اور مسالے اور گھی کے مرکب میں ڈال دیں اس طرح کہ یہ مرکب سے پوری طرح لتھڑ جائیں۔
انہیں چھ سات گھنٹے تک ریفریجریڑ نہ ہو تو جاڑ ؁ کے موسم میں کھلی فضا میں رکھا رہنے دیں لیکن اگر موسم گرما ہو تو ایسا نہ کریں بلکہ فوراً سیخوں میں اس طرح پرو کر فوراً آگ پر پختہ کر ڈالیں کہ گوشت کے ہر پارچے پیچھے پیاز کا ایک ٹکڑا اور ایک ٹماٹر پرو دیا گیا ہے۔