لذیذہ کھانے اور پکوان

سیخ کے سادہ کباب

سامان
قیمہ ایک سیر پیاز ایک پاؤ گرم مصالہ ایک تولہ چھ ماشہ سہاگہ چھ ماشہ ۔ نمک دو تولہ بھنے ہوئے چنے آدھ پاؤ ثابت لا مرچ اکیس عدد دہی آدھ پاؤ گھی چھ تولہ۔
ترکیب
قیمے کو سل پر پیس کر خوب باریک کر لیں بہتر یہ ہوگا کہ اسے قیمہ باریک کرنے کی مشین میں بار بار نکلوائیں تا کہ حسب مطلب خوب باریک ہو جائے یہ صورت موٹا موٹا کٹے ہوئے قیمے کے ساتھ پیش آئے گی ورنہ اگر قیمہ باریک کوٹا گیا ہو یا مشین میں باریک نکوایا گیا ہو تو سل پر صرف ایک مرتبہ پیس لینا کافی ہوگا۔
اب گرم مسالے سہاگے انجیروں نمک ،چنوں ، لال مرچوں کو مل کر خوب باریک پیس لیں۔انہیں زیادہ سے زیادہ باریک پیسنا بے حد ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ مسالہ جتنا زیادہ باریک ہوگا کباب اتنے ہی زیادہ لذیز ہوں گے۔پیسے ہوئے قیمے اور پیسے ہوئے مسالوں کو آمیز کر دیا جائے اس آمیز میں دہی ملا کر اسے خوب اچھی طرح لت کیا جائے اس کے بعد اس مرکب میں بھی گھی گرم کر کے ملا دیجئے اور مرکب بار پھر لت کر لیجئے پھر اسے سیخوں پر چڑ ھا ئیے ار کچا دھاگہ اوپر لپیٹ کر کوئلوں پر کباب پختہ کیجئے۔