لذیذہ کھانے اور پکوان

سیخ کے انڈے کباب

کباب تیار کرنے کی یہ ترکیب ایک قدیم اور تجربہ کار باورچی کی بتائی ہوئی ہے نادر قسم کے لذیز ترین کھانے ہوں تو اسی ترکیب سے تیار کرنے چائیں۔
سامان
گوشت ایک سیر ، مرغی کے انڈے بیس عدد گھی ایک سیر لونگ ایک تولہ ، بڑی الائچی ایک تولہ چھ ماشے۔کالی مرچ تین تولہ چار ماشہ۔لال مرچ چھ تولہ۔زعفران دو ماشہ۔پیاز ایک پاؤ ادرک تین تولہ چار ماشہ ۔خشک دھنیہ چار تولہ آٹھ ماشے۔لاہوری نمک تین تولہ۔دہی حسب ضرورت۔
ترکیب
انڈے سخت ابال کر ان کے چھلکے اتارنے کے بعد سفیدی کت پتلے پتلے چھلکے کاٹ کر رکھ لیجئے ۔ گوشت کو پارچوں کو ادرک کے عرق،دہی نمک اور پیازکی تھوڑی مقدار کے ساتھ گھی میں خوب اچھی طرح لال کیجئے۔پھر پتیلی میں دھنیہ اور پانی ڈال کر گلائیے اور آدھا جو مسالہ پانی کے ساتھ پیسا گیا ہو اس مرکب میں شامل کر کے اس کو پکنے دیں۔اب سیخوں پر گوشت کے پارچے اس طرح چڑھائیں کی ہر پارچے پیچھے انڈے کی سفیدی کا ایک چھلا ہو باقی پیاز پیس کر ان پر مل دیں اوپر سے گھی بھٹی ٹپکاتے جائیں گوشت کر نرم کرنے کے لئے پانی بھی لگایا جاسکتا ہے۔