لذیذہ کھانے اور پکوان

سیخ کے اودھی کباب

کبابوں کی ترکیب نوابان اودھ کی ایجاد ہے اور اس علاقے کے ایک قدیم خاندان میں ابھی تک اس ترتیب سے سیخ کے لذیز ترین کباب تیار کئے جاتے ہیں۔
سامان
گوشت ایک سیر۔گھی ایک پاؤ۔لونگ نو ماشہ۔ چھوٹی الائچی نوماشہ۔کالی مرچ دو تولہ۔خشک دھنیہ ایک تولہ آٹھ ماشہ۔پیاز آدھ پاؤ۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔لاہوری نمک تین تولہ ۔ لال مرچ تین تولہ دہی بقدر ضرورت۔
دھو دھلا کر خوب اچھی طرح صاف کر لیں۔پھر مکڑی کے ایک چپٹے ہموار ٹکڑے سے خوب کوٹیں اس طرح کوٹنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ چوڑا بھی کر لیا جائے اور ان کا دل بھی پتلا ہو جائے۔
پھر ایک بڑا پیالہ لیں ۔ اس میں دہی ڈالیں۔دہی میں نمک ملا کر اسے خوب پھینٹیں جب یہ مرحلہ تسلی بخش طریقے سے طے ہو جائے تو اس گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں۔
ؒ لہسن کو سل پر پیس لیں۔ادرک کو بھی اسی طرح پیسیں۔ان دونوں کو ملا کر کئی سی بنالیں۔پیاز اور لال مرچیں اور سالن کا پانی کے ساتھ پسا ہوا مسالہ اور گوشت کے ٹکڑے گھی میں ڈال دیں اور انہیں خوب اچھی طرح بھونیں پھر ان پر لہسن اور ادرک کی کئی چھڑک دیں اب پتیلی میں تھوڑا پانی ڈال کراسے ڈھانک دین اور گوشت کو گلنے دیں۔ جب وہ گل جائے تو ٹماٹر ڈال کر سالن کو مزید پسندے تیار ہو جائیں گے۔اوپر بتایا گیا ہے کہ سالن کا مسالہ گھی میں ڈال دیں۔
ٓاس مسالے میں یہ چیزیں شامل کی جائیں گی۔لال مرچیں ، نمک ، پیاز لہسن خشک دھنیہ ، ہلدی،لہسن اور ادرک کی لئی بنانے کے لئے لہسن کے چند ایک جائے لئے جائیں پسے ہوئے سالے کے ہمراہ گھی میں ڈالنے کے لئے پیاز کے چند لچھے اور دوثابت لال مرچیں لی جائیں گی۔
ترکیب
گوشت کو خوب اچھی طرح کوٹ پیٹ کر اس کے پارچوں کا دل زیادہ سے زیادہ پتلا کر لیجئے ۔پھر ان پر ادرک کا عرق اور نمک خوب اچھی طرح ملئے۔دھنیہ پانی میں حل کر کے پاس رکھ لیجئے۔
اب گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھایئے اور اس میں پیاز کے لچھے ڈال کر انہیں خوب لال کر لیجئے۔گوشت کے پارچوں پر دہی ملئے اور جب پیاز لال ہو چکے تو انہیں گھی میں ڈال کر بھوننا شروع کر دیجئے اس مرحلے پر پانی نہیں ڈالنا چند منٹ بعد دھنیہ حل کیا ہوا پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالئے اور کفگیر سے گوشت کو الٹ پلٹ کرتے رہئے جب پارچے گل جائیں تو انہیں شوربے سے نکال کر سیخوں پر چڑھانے کے بعد آگ پر پختہ کیجئے اور شوربہ دیتے جائیے اگر دہی باقی ہو تو وہ بھی کبابوں پر لگا دیجئے۔