لذیذہ کھانے اور پکوان

گولے کے کباب

سامان
قیمہ ایک سیر ،تھورا سا گی۔دھنیہ دو تولہ۔پیاز ایک پاؤ۔لاہوری نمک دو تولہ۔پسی ہوئی لال مرچ دو تولہ۔ادرک ایک چھوٹی گانٹھ دہی حسب ضرورت۔
ترکیب
ادرک کتر لیجئے۔پھر اسے کوٹ لیجئے۔پیاز کو کتر ئیے پھر اسے بھی کوٹ لیجئے۔دھنیہ نمک اور لال مرچ کا پانی کے ساتھ مسالہ پیس لیجئے ادرک،پیاز اور پیسا ہوا مسالہ قیمے میں ملا کر اسے خوب اچھی طرح گھوٹئے تا کہ قیمہ اور دوسری چیزیں یک جان ہو جائیں اس مرکب میں تھوڑا سا گھی بھی ملا لیجئے اب اس کو سیخوں پر لبوترے کبابوں کی شکل میں چڑھا کر اوپر سے دھاگہ لپیٹئے اور انہیں نرم آنچ پر پختہ کیجئے۔
اب کبابوں کی ایک اور ترکیب یہ ہے۔
جب گوشت سیخوں پر چڑھا کر آگ پر پختہ کیا جائے تو اسے صرف چند منٹ تک آگ پر رہنے دیا جائے اس کے بعد سیخوں پر سے اتار کر رکھ لیا جائے۔پھر ایک پتیلی میں گھی ڈال کر پتیلی آگ پر چڑھائی جائے اور گھی کو کڑ کڑیا جائے اس گھی میں وہ گوشت ڈال دیا جائے جو سیخوں پر سے اتارا گیا ہو۔
اس کے ساتھ دہی شامل کر دیا جائے تو بہتر ہو گا ورنہ پانی دے دیا جائے اور دہی یا اس پانی میں گوشت کو گلا دیا جائے جب دہی کا پانی سادہ پانی خشک ہو جائے تو پتیلی چولہے پر سے اتار لی جائے۔