لذیذہ کھانے اور پکوان

گولے کے مسالے دار کباب

انہیں سیخ کباب یا سیخوں کے کبا ب بھی کہتے ہیں۔ان میں چٹخارہ بہت ہوتا ہے پشرطیکہ اوزان کا استعمال کیا گیا ہو۔
سامان
باریک بنایا ہوا قیمہ(جس کے لئے قیمے کو مشین میں بار بار نکلوانا ضروری ہوتا ہے۔آدھ سیر گھی دو چھٹانک۔سرخ مرچ اور ننمک حسب ذائقہ۔پیاز کی دو بڑی ڈلیاں۔خشک دھنیہ ایک یا دو چٹکی۔بڑی الائچی دو عددکالی مرچ چھ عدد۔دار چینی دو ٹکڑے۔سوکھی کچری یا نجیر ایک یا دو لونگیں نو عدد۔
ترکیب
سارے مسالے سل پر باریک پیس کر ایک دوسرے میں ملائیں اور اسے سل پر خوب پیسیں تا کہ یہ اور بھی باریک ہو جائے۔قیمے اور مسالے کے اس مرکب بڑی پلیٹ یا طشت یا تسلے میں رکھیں اس کے عین بیچ میں انگلیوں سے ایک گڑھا بنائیں اس میں ایک دہکتا ہوا انگارہ رکھیں پھر اس پر ایک چمچہ گھی ڈال کر فوراً کسی برتن سے ڈھانک دیں تاکہ انگارہ گھی سے بجھنے سے جودھوں اٹھے وہ باہرنہ نکلنے پائے اسے کافی دیر تک بند رہنے دیں پھر کھول کر گھی میں تلی ہوئی پیاز پیس کر ملائیں اور گولے بنا کر سیخوؓ میں پروکر آگ پر سیسکیں۔سینکنے کے دوران گھی ٹپکائیں۔