لذیذہ کھانے اور پکوان

نرگسی شامی کباب

سامان
قیمی آدھ سیر انڈے آٹھ عدد پسا ہوا گرم مسالہ دو چھوٹے چمچے۔ادرک آدھی چھٹانک۔سفید زیرہ۔ثابت دھنیہ ایک ایک تولہ۔گھی ایک پاؤ۔
ترکیب
قیمہ کو نمک ڈال کر ابال لیں۔پسے ہوئے قیمے میں پسا ہوا گرم مسالہ۔نمک مرچ،سفید زیرہ اور دھنیہ پیس کر ملا لیں۔ادرک بھی پیس کر ملا دیں۔اب اس مرکب کو چھ انڈوں پر چڑھا دیں۔پانی کا ہاتھ لگاتی جائیں تا کہ قیمہ جڑجائے۔دو انڈوں کی سفیدی اور زردی نکال کر اسے پھینٹ کر رکھ لیں۔یہ قیمے کو لگا کر تل لیں۔جب وہ سرخ ہو جائیں تا نکال کر دو دو ٹکڑے کر لیں اور ڈش میں سلاد کے پتوں ٹماٹر اور لیمو کے ساتھ رکھ کر پیش کریں۔