لذیذہ کھانے اور پکوان

چٹ پٹے شامی کباب

سامان
قیمہ آدھ سیر۔گھی جتنا درکار ہو یا جتنا استعمال کر چائیں۔آلو ایک پاؤ کالی مرچیں،لونگیں۔دار چینی بہت تھوڑی۔چنے کی دال آدھ پاؤ۔اناردانہ آدھی چھٹانک،ہرا دھنیہ ایک گنٹھی۔کیری۔کچا آم ایک عدد ۔ہری مرچیں دو یا تین۔پسی ہوئی لال مرچ حسب ذائقہ۔پیاز دو ڈلی لہسن نو جوئے انڈے نوعدد ۔ ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔
ترکیب
قیمہ اور دال دھو کر نمک،تھوری لا ل مرچ اور لہسن سمیت ابال لیں اور سل پر باریک پیس لیں۔آلو بھی ابال کر چھلنے کے بعد سل پر باریک پیس لیں۔انارددانہ۔ہرا دھنیہ۔ہری مرچ نمک۔تھوڑی لال مرچ کیری اسن سب کی چٹنی تیار کریں۔ جس میں پانی نی ڈالاگیا ہو پسے ہوئے قیمے میں گرم مسالہ پسی ہوئی ادرک ، نمک اور باقی لال مرچ مل کر مرکب کو خوب متھیں تا کہ سب اجزا اچھی طرح آمیز ہوجائیں۔اس آمیزے کی حسب پسند سائز کی ٹکیاں بنا لیں۔پسے ہوئے آلو کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں ایسی بنائیں جن میں سے ہر ٹکیہ کے اند چٹنی کی ایک ایک گولی رکھی ہوئی ہو۔قیمے کی ہر ٹکیہ کے اندر آلو کی ایک ایک ٹکیہ رکھ کر اس کا منہ بند کر دیں۔
انڈے ایک پیالیمیں توڑ کر ان کی زردی اور سفیدی کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔قیمے کی ٹکیوں کو اس طرح پھینٹ لیں۔قیمے کی ٹکیوں کو اس آمیزے میں بھگو کر فرائی پان میں ڈالیں جس میں گھی کڑ کڑ رہا ہو اور خوب سرخ کر کے نکالیں۔بڑے مزے کے چٹ پٹے شامی کباب تیار ہوں گے سلاد کے پتوں یا مولی کے قتلوں یا ٹماٹر کے ساتھ بڑے لذیز معلوم ہوتے ہیں