لذیذہ کھانے اور پکوان

بغیر تیل یا گھی کے شامی کباب

یہ شامی کباب اب ان حضرات اور خواتین کے لئے ہے جو زیادہ چکنی اشیائے خوردنی کھانے کے عادی نہ ہوں یا جن کے لئے زیادہ چکنائی استعمال کسی وجہ سے مضر یا ممنوع ہوتا ہم وہ شامی کباب کھانے کا شوق رکھتے ہوں۔
سامان
قیمہ آدھ سیر۔گھی یا تیل بالکل نہیں پیاز صرف ایک ڈلی لہسن صرف پانچ جوئے پسا ہو گرم مسالہ ایک چھٹانک سے کچھ کم۔اناردانہ اگع پسند ہو تو۔صرف ایک تولہ ورنہ بالکل نہیں نمک دو چٹکی۔لال مرچ حسب ذائقہ۔انڈے دو عدد۔ ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔
ترکیب
قیمہ اور دال میں کتری ہوئی پیاز لہسن ادرک نمک مرچیں ڈال کر انہیں پانی میں گلائیں۔قیمہ گلنے میں دیر لگائے گا اس لئے اسے پہلے پتیلی میں ڈالیں۔جب قیمہ گلنے پرآجائے تو دال پتیلی میں ڈال دیں اور اسے ہلکی آنچ پر گلائیں۔تیز آنچ پر گلانے سے دال ثابت نہیں رہے گی قیمے اور دال کے گل جانے کے بعد جس کی نشانی یہ ہو گی کہ پتیلی کا پانی خشک ہو جائے انہیں چولہے پر سے اتار کر خشک کر لیں اور پھر سل پر باریک پیس لیں اس مرحلے پر ایک کام کریں اس مرکب کا نمک مرچ چکھ لیں اور اگر ٹھیک نہ ہو تو ٹھیک کر لیں اب اس مرکب کی ٹکیاں جن کا سائز بڑا نہ ہو بنا بنا کر ایک تسلے میں پھیلا کر رکھ دیں اور انڈوں کو توڑ کر ان کی زردی اور سفیدی ایک پیالے میں پھینٹ کر یکجا کر لیں۔فرائی پان میں تھوڑی مقدار میں پانی ڈالیں اس اسے چولہے پر رکھ دیں۔پانی کو ہلکی آنچ پر پکنے یا کھولنے دین قیمے دال اور مسالے کی ٹکیوں کو انڈے کی زردی اور سفیدی کے مرکب میں ڈبو ڈبو کر فرائی پان کو ایک پلیٹ سے ڈھانک دیں۔