لذیذہ کھانے اور پکوان

زعفرانی شامی کباب

سامان
قیمہ آدھ سیر تلنے کا تیل یا گھی ایک پاؤ۔انڈے دو عدد ادرک ایک چھوٹی ڈلی پیاز تین گنٹھی۔دہی آدھ پاؤ سرکہ دو چھٹانک ، کالی مرچیں چھ عدد ، تھوڑی سی زعفران( زعفران کی مقدار کم رکھی جاتی ہے مگر یہ کم مقدار ہی کبابوں کی لذت کو چار چاند لگا تی ہے۔
ترکیب
پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ کر گھی میں تل کر نکال لیں ادرک کی ڈلی اور کالی مرچوں کو سر کے میں پیس لیں اور اس مرکب میں نمک بھی شامل کر دیں یاد رہے اس میں پانی بالکل نہیں ڈالنا ہے۔یہ مسالہ قیمے میں ملا دیں اور اس میں تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں پھر اسے پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور پندرہ بیس منٹ تک دم پر رہنے دیں پھر پتیلی چولہے سے اتار لیں۔ مسالہ ملا ہوا قیمہ پتیلی سے نکال لیں اور اسے اسے سل پر نہایت باریک پیس اس مرحلے پر اس میں تلی ہوئی پیاز اور زعفران ملا دیں پھر اس میں وہی شامل کرنے کے بعد اس کے کباب بنا لیں۔انڈوں کی سفیدی اور زردی پہلے سے خوب اچھی طرح پھینٹ کر رکھ لیں۔کبابوں کی ٹکیاں اس میں ڈبو ڈبو کر تل لیں۔زعفرانی شامی کباب تیار ہو جائیں گے جن سے آپ کے دسترخواں کی شہرت میں یقیناًاضافہ ہوگا۔