لذیذہ کھانے اور پکوان

مسالہ بھرے شامی کباب

اس قسم کے شامی کباب گھروں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں اور اعلی معیار کے ہوٹلوں میں بھی اسی قسم کے شامی کباب پیش کیے جاتے ہیں۔
سامان
قیمہ آدھ سیر ۔ چنے کی دال دو چھٹانک۔پیاز چار گنٹھی لہسن بارہ جوے خشک دھنیہ دو چٹکی زیرہ سیاہ ایک چٹکی پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔ہری مرچ۔پودینہ۔ہرا دھنیہ۔بقدر ضرورت۔
ترکیب
قیمے کو صاف پانی سے دھوئیے۔اس میں پیاز لہسن ادرک آدھی لال مرچیں اور آدھا نمک ملائیے پھر پتیلی میں گلنے کے لائق پانی ڈالیے اور اسے چولہے پر چڑھا دیجئے۔
دال میں لال مرچیں،آدھا نمک اور زیرہ ملا کر اسے بھی ابال لیجئے جب یہ گل جائے تو پتیلی سے نکال کر سل پر پیس کر خوب باریک کر لیجئے۔ تیسرا مرحلہ یہ ہے کہ قیمے کو گل چکنے کے بعد سل پر باریک پیسئے پھرقیمے اور دال کر مرکبوں کو ملا لیجئے۔انہیں خوب آمیز کیجئے تا کہ خوب اچھی طرح مل جائیں اس آمیزے کی ٹکیاں اس طرح بنائیں کہ ہر ٹکیہ کے اندر باریک کتری ہوئی ہری مرچیں،پودینہ،ہرا دھنیہ اور پیاز بھرتی جائیں۔
ان ٹکیوں کو پھیلا کر کباب بنالیں اور ان کبابوں پر انڈے کے ہاتھ لگا لگا کر تل لیں۔بڑے لذیز کباب تیار ہوں گے انہیں کسی چٹنی کے ساتھ کھائیے۔