لذیذہ کھانے اور پکوان

مچھلی کے شامی کباب

سامان
مچھلی ایک سیر۔گھی ایک پیالی۔ پیالی۔پیاز آدھ پاؤ۔دہی آدھ پاؤ ۔بادام ، کھوپرہ۔خشخاس ایک ایک بڑا چمچہ۔ادرک اور لہسن دو دو چھوٹے
چمچے۔ہلدی نصف چھوٹا چمچہ۔نمک دو چھوٹے چمچے۔ہری مرچ پانچ عدد۔ہرا دھنیہ آدھی گڈی۔پودینہ آدھی گڈی۔
ترکیب
سب سے پہلے مچھلی دھو کر ٹکڑوں میں کات کر ان میں پسا ہوا مسالہ ،ادرک،لہسن،نمک،ہلدی لگا کر دو پیالی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں جب مچھلی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتار کر مچھلی کے سارے کانٹے نکال دیں اور پھر سے سل پر باریک پیس لیں اب دوسرا مسالہ پیس لیں مسالہ بھون کر پیسا جائے تو اچھا ہوگا ۔مچھلی اور دہی ملا کر گولے بنا کر الگ رلکھ لیں۔ایک فرائی پان میں گھی گرم کر کے ان کبابوں کو بادامی رنگ کا تل لیں۔