لذیذہ کھانے اور پکوان

کشمش والے شامی کباب

سامان
قیمہ ایک سیر ۔پیاز دو ڈلی۔دال چنا دو چھٹانک۔لہسن چار جوے۔دار چینی ایک ٹکڑا۔الائچی دو عدد ۔ لونگ چار عدد۔ادرک ایک ڈلی کچے انڈے تین عدد ۔پورا بلا ہوا انڈا ایک عدد ۔زیرہ سیاہ ایک چھوٹا چمچہ کش مش ایک بڑا چمچہ۔نمک اور گھی حسب ضررورت۔
ترکیب
پسا ہوا قیمہ۔کترا ہو لہسن ۔پیاز کی ایک ڈلی۔ادرک۔دار چینی الائچی لونگ۔دو سبز مرچ۔زیرہ سیاہ اور دال کو ملا کر اس میں دو گلاس پانی ڈال کر ابال لیں جب پانی خشک ہو جائے تو نمک چھڑک کر اتار لیں اسے ٹھنڈا کر کے مسلہ الگ کر لیں اور انہیں باریک پیس کر انڈوں میں ملا دیں اب باقی سبز مرچ ۔ پیاز کی دوڈلی ابلا ہوا انڈا سب باریک کاٹ کر کشمش ملا دیں۔پسے ہوئے قیمے کے گولے بنا کر کباب میں چھوٹا چمچہ پھر کترا ہوا مسالہ بھر دیں اور انہیں گھی میں بہت ہلکی آنچ پر تل کر پیش کریں۔