لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کے شامی کباب

سامان
قیمہ آدھ سیر۔انڈے چار عدد گھی حسب ضرورت پیاس ایک ڈلی پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھٹانک نمک حسب ذائقہ سرکہ دو بڑے چمچے۔
ترکیب
قیمے کو سل پر باریک پیس کر اس میں سرکہ اور گرم مسالہ ملالیں۔پھر انڈوں کی سفیدی اور زردی میں نمک اور کالی مرچیں ملا کر پھینٹیں اور اس مرکب کو قیمے میں ملا دیں اور ٹکیاں بنا کر گھی میں تل کر سرخ کر لیں انڈوں کے کباب تیار ہو جائیں گے۔