لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ ڈبل روٹی کے شامی کباب

سامان
قیمہ آدھ سیر گھی دو چھٹانک۔انڈے دو عدد پسا ہو گرم مسالہ دو تولہ چھوٹی ڈبل روٹی ایک یا بڑی ڈبل روٹی کا نصف حصہ سرکہ ایک چھٹانک۔پسی ہوئی لال مرچ حسب ذائقہ۔ڈبل روٹی کا چورا۔
ترکیب
قیمے میں گرم مسالہ،نمک اور مرچ ملا دیجئے اور سب اشیاء کو خوب اچھی طرح آمیز کر دیجئے اس دوران میں ڈبل روٹی پانی میں بھگو ئے رکھئے جب آپ قیمے کو خوب اچھی طرح متھ چکیں تو اس میں ڈبل روٹی جسکا پانی خوب اچھی طرح نچوڑ لیا گیا ہو ملا دیجئے اور اس مرکب کو آدھے گھنٹے تک رکھا رہنے دیں اس کے بعد اس کی ٹکیاں بنا کر انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگا کر انڈوں کا لیپ کر کے تل لیجئے۔یاد رہے کبابوں کو خوب سرخ کر کے نکالنا ہے۔