لذیذہ کھانے اور پکوان

میوہ دار شامی کباب

سامان
قیمہ ایک سیر پسی ہوئی لال مرچ پانچ تولہ نمک تین تولہ خشک دھنیہ تین تولہ گھی چار تولہ پیاز آدھ پاؤ بھنے ہوئے چنے تین تولہ خشخاش دو تولہ۔بادام کی گری جسے کتر لیا گیا ہو دو تولہ گرم مسالہ چھ ماشہ۔ادرک دو تولہ دہی ایک پاؤ مرغی کے انڈے تین عدد ایک کیری کچا آم یا خام نبہ یا کھٹائی پانچ پھانکیں۔پودینہ ایک گڈی ہری مرچیں پانچ عدد۔تھوڑا پنیر۔
ترکیب
گوشت ،لال مرچ،دھنیہ آدھی پیاز اور نمک پتیلی میں ڈال کر اوپر سے پانی ڈال دیں اور پتیلی چولہے پر چڑھا کر انہیں گلائیں۔جب پانی خشک ہونے لگے تو دیکھیں کی آیا گوشت گل گیا ہے یا نہیں اگر نہ گلا ہو تو مزید پانی ڈال دیں۔
چنوں،خشخاش،بادام کی گریوں،گرم مسالے اور ادرک کو پانی کے بجائے دہی ڈال کر باریک پیس لیں جب گوشت گل جائے تو اسے دیگر اشیاء سمیت پتیلی سے نکال کر سل پر باریک پیسیں اور اس میں پسا ہوا دہی دار مسالہ ملا دیں پھر اسے میں مرغی کے انڈوں کی سفیدی ملائیں اور اس مرکب کی ٹکیاں بنائیں اس میں کتری ہوئی آدھ پیاز پودینہ ہری مرچ۔کھٹائی اور پنیر کا قیمہ بھر دیں۔ان ٹکیوں کو کڑاہی میں تل لیں۔لذیز ترین میوہ دار شامی کباب تیار ہو جائیں گے۔