لذیذہ کھانے اور پکوان

شاہی کوفتے

کوفتے کا سالن دہلی کے قدیم بادشاہوں نیز امرا میں بہت مقبول تھا۔دراصل یہ انہیں کی ایک نفیس ترین ایجاد ہے۔اسی لئے اسے شاہی کوفتہ کہتے تھے۔شاہی کوفتہ دلی کے قدیم خاندانوں کے افراد کا مرغوب سالن ہے اور ان خاندانوں کے افراد یہ سالن کئی ترکیبوں سے تیار کرتے ہیں مگر ذیل کی ترکیب استعمال کرنے سے کوفتے کا لذیذ ترین سالن تیار ہوتا ہے۔
سامان
قیمہ جو بہت باریک تیار کیا گیا ہو۔ایک سیر گھی ڈھائی پاؤ سرخ مرچیں نو عدد پیاز دو گھنٹی۔تھوڑے سے بھنے ہوئے چنے جن کا چلکا اتار دیا گیا ہو ادرک کی ایک چھوٹی ڈلی۔لہسن دو پوتھی ٹماٹر دو عسس سفید زیرہ ایک چھٹانک پسا ہوا دھنیہ دو چٹکی پسا ہو گرم مسالہ تین تولہ خشخاش ایک تولہ۔تھوڑا ہر دھنیہ چند ہری مرچیں دہی ایک پاؤ۔
ترکیب
قیمہ سل پر پیس کر مزید باریک کر لیں پھر اس میں آدھی پیاز لہسن کے آدھے جوے آدھی ادرک چنے خشخاش باریک پیس کر اور ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں کاٹ کر ملا دیں۔اس مرکب کے چھوٹے چھوٹے گونے بنا کررکھ لیں۔پھر فرائی پان میں گھی کڑ کڑائیں اور گولے ایک ایک کر کے اس میں تلنے کے بعد ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔آپ نے جو مسالہ اس وقت تک لگا دیا ہوگا اس کے بعد آپ کے پاس چیزیں بچی ہوں گی آدھی پیاز،آدھی ادرک،نمک مرچ ، خشک دھنیہ۔سفید زیرہ۔ٹماٹر اور دہی۔انہیں اس طرح استعمال میں لائیں آپ نے جس گھی میں قیمے کے گولے تلے ہوں اس میں آدھی پیاز ڈال کر اسے لال کریں اور گھی میں سے نکال کر پیس لیں اس کے بعد لہسن کے باقی جوئے اور آدھی ادرک۔جو کترلی گئی ہو وہ بھی گھی مین بھون لیں اس کے بعد پسی ہوئی پیاز نمک مرچ دھنیے،سفید زیرے دہی اور ٹماٹر کا شور با پانے دے کر تیار کریں اور تلے ہوئے گولے اس میں ڈال کے پکنے دیں جب شوربے کا پانی خشک ہونے لگے تو مناسب مقدار میں گریوی رکھ کر پتیلی چولہے سے اتار لیں اور پسا ہوا گرم نسالی چھڑک کر پتیلی کو فوراً ڈھانک دیں چند منٹ بعد اسے کھولیں اور شاہی کوفتے نوش فرمائیں جو بے لذیذ اور تقویت بخش ہوں گے۔