لذیذہ کھانے اور پکوان

جھینگا کوفتہ

سامان
جھینگے تین پاؤ ۔پیاز کی تین بڑی ڈلیاں۔سرخ مرچیں چار عدد سبز مرچیں دو عدد۔ڈبل روٹی ،کا چورا دو چمچہ۔انڈا ایک عدد گھی دو چھٹانک رائی کا تیل ایک چھٹانک۔گرم مسالہ ایک چھٹانک۔ہلدی کی گانٹھ دو عدد ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔تیز پات دو عدد ناریل کا دودھ ڈیڑھ پیالی کترا ہوا دھنیہ حسب ضرورت نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
جھینگوں کو اچھی طرح صاف کریں پھر ابال لیں اور انہیں سل پر پیس لیں۔پیاز باریک کر لیں اسی طرح سبز مرچیں بھی باریک کاٹ لیں ان دونوں کو ملا کران میں انڈے کی زردی اور سفیدی کے علاوہ ڈبل روٹی کا چورا بھی ملا لیں۔یہ مرکب جھینگوں کے سل پر پیسے گئے گوشت میں لا دیں اس کے تقریباً بارہ گولے بنا لیں اور انہیں پہلے رائی کے تل میں تلیں اس کے بعد پہلے تیز پات ڈالیں پھر یہ مسالہ ڈال دیں اور اسے پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونیں پھر ناریل کا تیل تھوڑا کر کے اس میں ڈال دیں اور نمک بھی ملا دیں چند منٹ بعد اس شوربے میں کوفتے چھوڑدیں اور اس وقت تک پکنے دیں جب تک شوربا گاڑھا ہو اب اس میں سبز دھنیہ کتر کر ڈال دیں سالن تیار رہے پتیلی چولہے سے اتار لیں اور جھینگا کوفتہ پراٹھوں کے ساتھ نوش کریں۔