لذیذہ کھانے اور پکوان

نرگسی کوفتے

سامان
قیمہ آدھ سیر انڈے پانچ عدد ۔ پیاز تین چھٹانک۔لہسن ایک پوتھی۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی پسا ہو ا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ۔دھنیہ سفید زیرہ ایک ایک چھوٹا چمچہ۔چنے کی دال ایک چھٹانک گھی ایک پاؤ۔ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ۔ٹماٹر دو عدد۔
ترکیب
قیمے میں چنے کی دال ۔لہسن کے چھ جوئے ۔آدھی پیاز ادرک ذرا سی نمک اور مرچ حسب ذائقہ ڈال کر اسے پکنے رکھ دیں جب دال گل جائے تو پانی بالکل خشک کر کے اتارلیں اور اسے پکنے رکھ دیں جب دال گل جائے تو پانی بالکل خشک کر کے اتار لیں اور اسے سل پر باریک پیس کر رکھ لیں انڈے سخت ابال لیں ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ کاٹ لیں لہسن اور ادرک کو پیس لیں خشک دھنیہ اور سفید یرہ بھی پیس لیں اور باقی پیاز کو لچھے دار کاٹ لیں اسے گھی میں بھون کر لال کریں اور پتیلی سے نکال کر باریک پیس لیں پسی ہوئی ادرک لہسن نمک اور سرخ مرچ گھی میں بھونیں اور سوکھا دھنیہ اور سفید زیرہ بھی ڈال دیں اور دو چار دفعہ چمچہ چلائیں۔پھر ٹماٹر ڈال دیں اور خوب بھونیں جب سب کچھ یک جان ہو جائے اور سالن گھی چھوڑ دے تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیں ۔کوئی آدھ گھنٹہ پکنے کے بعد گریوی اپنی پسند کی رکھ اوپر سے گرم مسالہ اور کٹا ہوا دھنیہ ڈال دیں۔
اب پسے ہوئے قیمے میں گرم مسالہ۔ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ ملا دیں اور ان کو انڈوں کے گرد لپیٹ کر کوفتے بنالیں۔فرائی پان میں گھی کڑ کڑائیں اور ایک انڈاپھینٹ کر اس میں کوفتے بھگو بھگو کر تل لیں سرخ ہونے پر نکال لیں اور تیار شدہ سالن میں ایک کوفتے کے دو بنانے کے لئے درمیان میں سے کاٹ دیں۔سالن کو ڈش میں ڈال کر اس میں نرگسی کوفتے سجا کر پیش کریں۔