لذیذہ کھانے اور پکوان

ایرانی کوفتے

سامان
قیمہ بغیر چربی کا آدھ سیر گھی ایک پاؤ کشمش آدھی چھٹانک بادام آدھی چھٹانک۔کیوڑہ چار بڑے چمچے۔زعفران دو ماشے۔الائچی خورد پانچ عدد۔پستہ آدھی چھٹانک۔پیاز آدھ پاؤ،دال چنا ایک چھٹانک گرم مسالہ ایک تولہ نمک مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب
قیمہ اور سب مسالے دال چنا کے ساتھ ڈال کر پتیلی میں مع پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں تا کہ دال گل جائے پانی خشک ہونے پر سب چیزوں کو سل پر باریک پیس لیں،بادام پستہ پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیں۔کشمش کو گھی میں تل لیں۔پیاز کے لچھے کاٹ کر گھی میں تل لیں۔یہ سب چیزیں ملا کر کوفتوں کے اند بھر لیں۔ان کو ڈبل روٹی کا چورا اور انڈا لگا کر تل لیں باقی سامان کا شور باتیار کر لیں اور اس میں تلے ہوئے کوفتے رکھ کی پیش کریں۔