لذیذہ کھانے اور پکوان

زعفرانی کوفتے

سامان
قیمہ باریک بغیر چربی کا آدھ سیر پیاز ایک پاؤ۔دہی آدھ پاؤ گھی ایک پاؤ۔ادرک آدھ چھٹانک۔ہرا دھنیہ ہری مرچ گرم مسالہ چھوٹا ایک چمچہ زعفرانی چوتھائی چھوٹا چمچہ،کیوڑہ چار بڑے چمچے۔
ترکیب
قیمہ آدھا ابال لیں اور کچا قیمہ اور ابلا قیمہ ملا کر باریک پیس لیں اس میں نمک مرچ گرم مسالہ چنے اور خشخاس سب باریک پیس کر ملا لیں۔پیاز باریک لچھے دار کاٹ لیں ادرک،دھنیہ ، پودینہ ہری مرچ باریک کتر کر سب ملا کر رکھ لیں۔اب پسا ہوا قیمہ لے کر اس کے گول یا چپٹے کوفتے بنائیں اور ان کے بیچ پیٹ میں یہ مسالہ بھر دیں اوپر دھاگہ لپیٹ دیں تا کہ ٹوٹیں نہیں۔اب یہ کوفتے گھی میں سرخ کر کے نکال لیں۔ایرانی کوفتے کی طرح اس کا بھی سالن تیار کر لیں جب سالن تیار ہوجائے تو اس میں زعفران کیوڑے میں پیس کر ڈال دیں ساتھ ہی کوفتے دیگچی میں رکھ کر چند منٹ کے لئے ڈھانپ دیں پندرہ منٹ کے بعد اتار لیں زعفرانی کوفتے تیار ہیں۔