لذیذہ کھانے اور پکوان

کوفتے آلو

سامان
دہی اشیا جو اوپر درج کی گئی ہیں۔صرف زعفران حذف کر دیں کوفتے تیار کرنے کی ترکیب بھی قریب دہی رہے گی ۔صرف اتنا فرق کرنا پڑے گا کہ آلوؤں کو دھو کر چھیلے بغیر اسن کے دو دو قتلے کر کے انہیں گھی میں تل لیں اور کوفتوں کے لئے تیار کئے گئے شوربے میں ڈال کر گلائیں مگر زیادہ گلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ چند منٹ کے اندر اندر بھاپ سے ہی گل جائیں گے۔
آلووں کے سلسلے میں ایک ترکیب یہ بھی ہے کہ انہیں گھی میں ملنے کے بجائے پانی میں میں ابال لیا جائے اور جب شوربے میں ڈالے گئے قیمے کے گولے پک جائیں تو انہیں بھی شوربے میں شامل کر دیا جائے اگر آلوؤں کو تلنا اور ابالنا نہ ہو تو پھر انہیں قیمے کے گولوں کے ہمراہ گلانا چائیے۔
۱۔قیمے کو ابال لیں اور اس میں سارا مسالہ پیس کر ملا دیں
۲۔آلوؤں کو نمکین پانی میں ابال کر پیس لیں۔
۳۔قیمے اور آلوؤں کو ملا کر سل پر باریک پیس لیں۔
۴۔ان کے انڈے کی سفیدی کو ہاتھ لگا کر گولے بنالیں۔
۵۔اور ان گولوں کو تل کر شوربے میں ڈال دیں۔