لذیذہ کھانے اور پکوان

کوفتے انڈا

سامان
قیمہ آدھ سیر انڈے آٹھ عدد گھی آدھ پاؤ پیاز کی تین یا چار ڈلیاں،لہسن کی ایک پوتھی ادرک کی ایک چھوٹی ڈلی۔ٹماٹر ایک پاؤ پسا ہوا دھنیہ۔پسا ہوا گرم مسالہ سفید زیرہ تین تین چٹکی بھنے ہوئے چنے ایک چھٹانک خشخاس تھوڑی سی ہری مرچیں چار پانچ ہرے دھنے کی ایک گڈی۔
ترکیب
آدھی پیاز کے لچھے لہسن ادرک چنے خشخاس پیس کر اور ہری مرچیں اور دھنیا کاٹ کر باریک پسے ہوئے قیمے میں ملا دین اور اس میں باقی پیاز کی لچھے تل کر نکال کر انہیں انگلیوں سے مل مل کر ملیدہ سا بنا لیں سل پر نی پیسیں اس طرح ان کا سارا روغن سل پر لگ کر رہ جائے گا۔پھر گھی میں یہ پیاز لہسن ادرک نمک مرچ،دھنیہ،زیرہ،ٹماٹر اور دہی ڈال کر چند منٹ تک بھوننے کو بعد پانی ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جانے کے بعد مسالہ گھی چھوڑنے لگے تو اس میں کوفتے ڈال کر انہیں گلائیں اور ان کے گل جانے پر مناسب مقدار میں شور با رکھ کر پتیلی چولہے سے اتار لیں۔اس میں پسا ہو گرم مسالہ ڈالیں اور ڈھانک کر چند منٹ انتظار کریں پھر ابلے ہوئے انڈے ڈال کر نوش کرئیں۔