لذیذہ کھانے اور پکوان

کوفتہ لعاب دار

سامان
قیمہ آدھ سیر جو قیمے کی مشین میں بار بار نکال کر بہت باریک کر لیا گیا ہو۔گھی ایک پاؤ لونگیں تین ماشہ۔پیاز ایک پاؤ ادرک ڈیڑھ تولہ پسی ہوئی لال مرچ چار تولہ نمک تین تولہ میدہ دو تولہ ترکیب پیاز کے لچھے تھوڑی مقدار میں تھوڑے گھی میں قیمہ ڈال کر بھونئے اور جب تک بھن کر خوب سرخ نہ ہو جائیں اس وقت تک کفگیر سے الٹ پلٹ کرتے رئیے قیمہ سرخ ہو جانے کے بعد تبدیلی میں قیمہ گلنے کے لائق پانی ڈال کر اس پر ڈھکنا ڈھانک دیجئے۔
پیاز کے بقیہ لچھوں ادرک لال مرچوں اور نمک کا مسالہ پیس کر بقیہ آدھے گھی میں شوربا تیار کیجئے اور اسے چولہے سے اتار کر رکھ دیجئے۔
قیمہ گل جانے کے بعد اسے سل پر بہت باریک پیسے اور اس میں میدہ ملا دیجئے اس مرکب کو گولے بنا لیجئے ان گولوں کو باقی گھی میں بھوننے کے بعد شوربے میں ڈال کر تھوڑا لعاب بن جائے تو پتیلی چولہے پر سے اتار کر اس میں پسی ہوئی لونگیں اور بھنی ہوئی پیاز ڈال دیجئے۔