لذیذہ کھانے اور پکوان

کوفتے مسا لے دار

سامان
گوشت کے بارچے ایک سیرگرم مسالہ ایک تولہ پسا ہوا خشک دھنیہ پانچ تولہ پیاز دو تولہ نمک دو تولہ،ثابت لال مرچ گیارہ عدد بھنے ہوئے چنے تین تولہ خشخاس سفید دو تولہ بادام کی گری جسے کتر لیا گیا ہو۔ دو تولہ ادرک سوا تولہ،ہلدی ماشہ دہی دیڑھ پاؤ۔مرغی کے دو انڈوں کی سفیدی پودینہ ایک گڈی۔ہری مرچیں حسب ضرورت پنیر پیاز کے لچھے باریک کترے اور گوشت والے مرکب کے گولے بنا کر ہر گولے میں یہ کترا ہوا ہرا مسالہ تھوڑی مقدار میں بھر دیجئے پھر گھی پتیلی میں ڈال کر کڑ کڑائیے اور بقیہ پیاز اس میں بھون کر نکال لیجئے اس کے بعد گوشت کے گولے گھی میں ڈال ک بھونئے پھر پانی ڈال کر گلا لیجئے جب پانی خشک ہو جائے تو باقی دے کر گولوں کو گلائیے یہاں تک کہ لعاب اور گھی رہ جائے اس وقت پتیلی چولہے سے اتار لیں۔