لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈے والے چانپ

سامان
چانپ آدھ سیر انڈے دو عدد ، سرخ مرچ اور نمک حسب ذائقہ،لونگ آدھی چھٹانک،لہسن کی آدھی پوتھی گرم مسالہ پسا ہوا آدھی چھٹانک، گھی ایک پاؤ۔میدہ بڑے چمچے۔
ترکیب
پتیلی میں چار پیالی پانی ڈال کر اسے چولہے پر چڑ ھائیے اور اس میں چانپ،آدھا نمک آدھی لونگیں اور لہسن کے آدھے جوے چھوڑ دیجئے انہیں تیز آنچ پر ابالئے جب گوشت گل جائے تو پتیلی چولہے سے اتار لیجئے۔پانی خشک ہو چکا ہوگا۔انڈوں کی زردی سفیدی میں پسا ہوا گرم مسالہ بقیہ آدھا نمک لال مرچ اور میدہ ملا کر خوب گھونٹے پھر یہ مسالہ ہر چانپ پر لگا لگا کر اسے گھی میں تل لیجئے۔