لذیذہ کھانے اور پکوان

سادہ چانپ

سامان
چانپ آدھ سیر گھی تین چھٹانک۔ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں دونوں بہت قلیل مقدار میں پسا ہوا گرم مسالہ ایک چمچی۔خشک دھنیہ ایک چمچی۔پسا ہوا سفید زیرہ ایک چمچی۔انڈے دو عدد۔
ترکیب
پہلے انڈوں کو توڑئیں اور ان کی زردی اور سفیدی کو پھینٹیں پھر اس مرکب میں پسا ہوا مسالہ سوکھا دھنیہ اور سفید زیرہ مل کر اسے چند منٹ تک دوبارہ پھینٹ دیں۔
اس کے بعد پتیلی میں چانپوں کے گلنے کے لائق پانی میں ڈال دیں اور اس کے نیچے تیز آنچ کریں چانپ،ہرا دھنیہ ہری مرچیں اور لال مرچیں سب اس میں ڈال کر پتیلی کو ڈھانپ دیں جب چانپ گل جائیں تو انہیں انڈے اور مسالے کے مرکب میں ڈبو ڈبو کر گھی میں تل لیں۔