لذیذہ کھانے اور پکوان

رائی والے چانپ

سامان
چانپ آدھ سیر رائی دو تولہ۔پیاز ایک عدد۔ہری مرچیں تین عدد ہرا دھنیہ اور نمک حسب پسند گھی دو چھٹانک۔
ترکیب
رائی پانی میں حل کر کے اس میں چانپ ،پیاز کے تھوڑے لچھے اور کٹی ہوئی تھوڑی ہری مرچیں ڈال دیں۔پھر انہیں گھی میں تلیں اور ان پیاز کے باقی لچھے ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ ڈال دیں۔