لذیذہ کھانے اور پکوان

سادہ قیمہ

سامان
قیمہ آدھا سیر جو موٹا موٹا بنایا گیا ہو۔گھی دو چھٹانک لال مرچ پسی ہوئی تین چٹکی گرم مسالہ ایک تولہ پیاز دو ڈلیاں۔لہسن چند جوئے۔سالن پر چھڑکنے کے لئے ہرے دھنیے کی آدھی گڈی۔
ترکیب
گھی میں پیاز لال کر کے نکال لیں پھر اس میں مسالہ ڈال کر اسے تھوڑی دیر تک بھونیں جب مسالہ گھی میں چھوڑنے لگے یعنی سرخ ہو جائے تو اس میں قیمہ ڈال کر اوپر سے اتنا ہی ڈال دیں کہ اس کی سطح قیمے سے دو انگل اوپر رہے ایک بارپتیلی میں کفگیر چلا کر قیمے اور مسالے کو خوب اچھی طرح آمیزکر دیں پھر پتیلی کا منہ ڈھکنے وغیرہ سے بند کر کے قیمے کو گلنے دیں۔یاد رہے قیمہ بوٹیوں سے پہلے گلتا ہے اور اگر وہ نرم گوشت کا ہو تو اور بھی جلد گلنے پر آجاتا ہے اس ل ئے بیس بیس منٹ بعد کفگیر ست تھوڑا قیمہ نکال کر دیکھتی رہیں