لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ بھرے بینگن

یہ سالن بھی کم ہی دیکھنے میں آیا ہے اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ لوگوں کو یہ سالن تیار کرنے کی ترکیب معلوم نہیں ہے

۔سامان
گول بینگن جتنے آپ خاندان کے لئے کافی سمجھیں پسی ہوئی لال مرچ نمک جوائین گھی اور کھٹا کھٹا دہی ضرورت کے مطابق۔
ترکیب
بینگنوں کے بڑے بڑے ٹکڑے گولائی میں کاٹ لیجئے ان قتلوں پر پسا ہو نمک لگائیے اور ایک گھنٹے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیجئے اس کے بعد کسی صاف کپڑے سے ان کا نمک پونچھ ڈالیے اور انہیں گھی میں تل کر سرخ کر لیجئے اس اثنا میں کسی دوسرے چولہے پر قیمہ ابالتی رہئے اس میں نمک مرچ حسب مقدار کرنے کے بعد بینگن کے دو ٹکڑوں کے درمیان رکھ کر ان ٹکڑوں کو اتار کر ٹھنڈا کرنے کے بعد بینگن کو دو ٹکڑوں کے درمیان رکھ کر ان ٹکڑوں کے درمیان رکھ کر ان ٹکڑوں کو تا گہ لپیٹ کر جوڑ دیجئے اس طرح کہ قیمہ باہر نہ نکل سکے اب انہیں پیاز ڈال کر کڑ کڑائے ہوئے گھی میں نرم آنچ پر بھوننے کے انداز سے تلیے اور جب خوب سرخ ہونے لگیں تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیجئے اور دہی کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر اس میں پسی ہوئی لال مرچ نمک اور جوائن ملائیے اور ٹکڑے ڈبو ڈبو کر روٹی یا پراٹھے سے کھائیے۔