لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور پیاز

یہ سالن بہت عام ہے اور بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے مگر اسے تیارکرتے وقت عموماً یہ غلطی کی جاتی ہے قیمے کے پوری طرح گلنے سے پہلے ہی پیاز ڈال دی جاتی ہے جس سے پیاز گھل کر سالن کو بد مزہ کر دیتی ہے ذیل میں اس کی صحیح ترکیب درج کی جاتی ہے۔
سامان
قیمہ آدھ سیر گھی آدھ پاؤ۔پیاز ایک سیر لہسن ایک پوتھی ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔پسا ہو گرم مسالہ ایک چٹکی ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ مناسب مقداروں میں پسی ہوئی لال مرچ تین چٹکی۔
ترکیب
گھی کڑ کڑا کر اس میں پیاز کے تھوڑے سے لچھے سرخ کر کے نکال لیں اور قیمہ کو بھوننا شروع کر دیں پھر اس میں لہسن کے جوئے اور کٹی ہوئی ادرک بھی ملا دیں چند منٹ بعد ٹماٹر بھی ڈال دیں پھر چند منٹ بعد نمک اور پسی ہوئی لال مرچ مع نمک ڈال کر پانی کا چھینٹا دیں۔یہ چیزیں قیمے کو بھوننے کے دوران میں شامل کرنے کا مقصد اسے مرحلہ وار بغیر پانی گلانا ہوتا ہے جب قیمہ بھن بھن جائے اور خوب اچھی طرح گل بھی جائے تو موٹے موٹے لچھوں کی شکل میں کاٹی ہوئی پیاز پتیلی میں اس طرح ڈالیں گویا اسے قیمے کے اوپر بچھا یا جا رہا ہے۔اور سالن دم پر رکھ دیں پندرہ منٹ بعد پیاز بھاپ سے گل جائے گی اب اسے کفگیر سے چلا کر قیمے میں ملا دیں اور اس کے اوپر پسا ہوا گرم مصالہ ڈال دیں صرف چند منٹ کے لئے پتیلی دم پر رہنے دیں اور پھر اتار لیں اب ہری مرچیں اور دھنیہ کاٹ کر سالن پر برک دیں۔پیاز کی لچھوں کی شکل برقرار ہے ورنہ وہ گھل کر سالن کو میٹھا میٹھا کر دے گی اگر آپ کق قیمہ پیاز کے سالن کا میٹھا میٹھا سا ذائقہ پسند ہو تو پھر پیاز کو بھوننے کے کسی مرحلے پر پتیلی میں ڈال دیجئے۔ لیکن اسی کے ساتھ کھٹائی کا پانی بھی تیار رکھئے تا کہ اگر سالن تیاری کے آخری مرحلے پر چکھنے کے بعد ضرورت سے زیادہ سے زیادہ میٹھا معلوم ہو تو اس میں کھٹائی کا تھوڑا سا پانی ڈال کر ذائقہ صحیح کر سکیں۔