لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور گھیا (لوکی)

سامان
ایک پاؤ ایک وراز گھیا(اوسط لمبائی کا )گھی آدھ پاؤ پسی ہوئی لا مرچ دھنیہ نمک کالی مرچ۔زیرہ سفید کھٹائی حسب ضرورت پیاز دو گھٹی ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں حسب ضرورت۔
ترکیب
لوکی کا چھلکا اتار لیجئے اس کا گودا جس میں بیچ ہوتے ہیں وہ بھی نکال دیجئے باقی گھئے کے اس طرح ننھے ننھے ٹکڑے کر لیجئے جیسے اس کا قیمہ تیار کیا جا رہا ہے گوشت کے قیمے میں تھوڑا سا نمک مل کر رکھ دیجئے اب گھی میں پیاز کے تھوڑے سے لچھے تیار کر کے نکالنے کے بعد لال مرچ نمک کالی مرچ ذیرہ اور دھنیے کا پانی میں پسا ہوا مسالہ ڈال کر اسے بغیر پانی دیئے گھی میں بھونے پھر پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونئے اس کے سرخ ہو جانے اور گھی چھوڑدینے کے بعد بھی پانی دے کر بھونتی رہئے تا کہ یہ پتیلی میں لگ کر تلخ نہ ہو جائے پھر اس میں قیمہ ڈالئے اور گلنے کے لائق پانی ڈال کر پتیلی ڈھک دیجئے جب یقین ہو جائے کہ قیمہ گلنے پر آگیا ہے تو اسے ایک دو بار بھوننے اور اس دوران میں گھئے کے ٹکڑے اس میں شامل کرتے جائیے اس اطرح یہ قیمے میں مل جائیں گے اب پتیلی ڈھانک دیجئے۔گھئے جت گلنے کے لئے پانی درکار نہیں ہوگا۔