لذیذہ کھانے اور پکوان

قیمہ اور مٹر

قیمہ آدھ سیر مٹر کے دانے ایک سیر پیاز ایک پاؤ لہسن آدھی پوتھی ادرک ایک چھوٹی یا بڑی ڈلی کا نصف حصہ پسا ہوا گرم مسالہ چائے کا ایک چمچہ گھی ایک پاؤ۔ٹماٹر ایک پاؤ۔ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں۔

پہلی ترکیب
پہلے پیاز کے تھوڑے سے لچھے گھی میں لال کر کے نکال لیں پھر قیمہ ڈالیں اور اسے بھی ہلکا سا تل کر نکال لیں اسی طرح مٹر کے دانوں کو بھی اسی طرح تل کر نکال لیں۔اب پسا ہوا مسالہ پتیلی میں ڈالیں اور اسے بھوننے کے بعد قیمہ بھی ڈال دیں جب یہ گل جائے تو مڑ کے دانے ڈال کر انہیں بھی گلائیں۔ظاہر ہے کہ دونوں مرتبہ آپ کو مناسب مقدار میں پانی ڈالنا ہوگا۔گرم مسالہ گلنے کے بعد ڈالیں اور ہرا دھنیہ مٹر کے دانے گلنے پر اس کے چند منٹ بعد پتیلی چولہے پر سے اتار لیں یاد رہے کہ گوشت اور مٹر کو گلانے سے پہلے تل لینے سے ان کے جلد گلنے میں آسانی ہو جانے کے علاوہ سالن کے ذائقے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔اسی لئے گھی کی مقدار زیادہ بتائی گئی ہے سالن پکنے کے بعد اس میں ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں مع پیاز ڈالیں۔
دوسری ترکیب
پیاز کے لچھے گھی میں تل کر لال کر لیں۔ان میں قیمہ ڈال دیں اور اسے بھوننا شروع کر دیں۔ پھر اس میں لہسن کا پانی ڈال کر بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔پھر نمک لال مرچ اور ٹماٹر ڈالیں مگر بھونے جائیں جب دیکھیں کہ گوشت سرخ ہو گیا ہے تو مٹر کے دانے بھی ڈال دیں اور اوپر سے گلنے کے حق کا پانی دے دیں جب مٹر گل جائیں تو گرم مسالہ اور ہرا دھنیہ کا ٹ کر ڈال دیں چند منٹ بعد سالن پک کر تیار ملے گا۔
تیسری ترکیب
قیمہ پیاز لہسن ادرک لال مرچ سب ایک ساتھ پتیلی میں ڈال کر قیمے کے گلنے کے لائق پانی ڈال دیں جب قیمہ آدھا پونا گل جائے تو اسے پانی ہی سے بھوننا شروع کر دیں مگر لگنے نی دیں۔پانی خشک ہوتے ہی گھی ڈال کر بھوننا جاری رکھیں۔بیس پچیس منٹ بعد گرم مسالہ ٹماٹر تھوڑا سا سفید زیرہ اور پسا ہوا خشک دھنیہ ڈال دیں اور اس وقت تک بھوننا جاری رکھیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ کاٹ کر ڈالیں اور پتیلی چولہے سے اتار لیں۔
چوتھی ترکیب
پہلے مٹر کے دانوں کو پانی میں ابالیں۔اسی طرح قیمے کو بھی ابال کر گلالیں دونوں مرتبہ اتنا پانی ڈالیں کہ ان گل جانے کے بعد بھی بچ رہے اس پانی کو پتیلی سے نکال کر ایک برتن میں الگ رکھ لیں۔اسی طرح ابلے ہوئے گوشت اور مٹر کو بھی علیحدہ علیحدہ رکھ چوڑیں۔اب پتیلی میں گھی ڈال کر پیاز داغ کر کے نکالنے کے بعد اس میں پانی میں پیسے ہوئے سب مسالے ڈال کر انہیں خوب بھونیں اور قیمے اور مٹر کا پانی ڈالتی جائیں جب ان کا مرکب خوب اچھی طرح بھن جائے اور گھی چھوڑنے لگے تو گوشت ڈال کر اسے بھون لیں۔پھر مٹر کے دانے ڈال کر انہیں بھی بھونیں جب وہ بھی بھن جائیں تو ٹماٹر اور گرم مسالہ ڈال دیں۔ہرا دھنیہ پتیلی چولہے سے اتارنے کے بعد ڈالیں داغ کی ہوئی پیازبھی ڈال دیں۔انہیں خوب بھونیں اور قیمے اور مٹر کا پانی ڈالتی جائیں جب ان کا مرکب