لذیذہ کھانے اور پکوان

شاہی قیمہ

سامان
ایک سیر گھی ڈیڑھ پاؤ پیاز ۶ تولہ خشک دھنیہ ۲ تولہ۔نمک ۲ تولہ لہسن ایک تولہ۔پیازایک چھوٹی ڈلی۔پسی ہوئی لال مرچ ۴ تولہ۔دہی ایک پاؤ ہرا دھنیہ ہری مرچیں حسب ضرورت۔
ترکیب
پیاز کے کچھ لچھے گھی میں بھونیں پھر دھنیہ آدھا نمک باقی پیاز لال مرچیں پیس کر گھی میں بھون کر اس میں قیمہ بھونیں اور سرخ ہو جانے پر آدھا نمک اور تھوڑا پانی ڈال کر گلائیں جب قیمہ اور مسالہ گھی چھوڑے کترا ہوا دھنیہ اور ہری مرچیں ڈال کر نوش کریں۔